QR CodeQR Code

کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں‌ نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی

1 Nov 2015 11:40

اسلام ٹائمز: کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرانسپورٹرز یونین کا کہنا تھا کہ ہم سکیورٹی کیخلاف نہیں‌، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی زائرین کے کانوائے میں شامل گاڑیوں کیساتھ چلایا جائے۔ تفتان روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور کوچز عملے کی چیک پوسٹوں پر تذلیل کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز یونین کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان روٹ پر قائم چیک پوسٹوں پر مسافروں کیساتھ نامناسب رویہ کیخلاف آل کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کردی ہے۔ روزانہ کوئٹہ سے تفتان کیلئے 18 گاڑیاں جاتی ہیں اور اسی طرح تفتان سے بھی 18 گاڑیاں آتی ہیں۔ تفتان روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور کوچز عملے کی چیک پوسٹوں پر تذلیل کی جاتی ہے۔ جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ہم سیکورٹی کیخلاف نہیں‌، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی زائرین کے کانوائے میں شامل گاڑیوں کیساتھ چلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 494985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494985/کوئٹہ-تفتان-روٹ-کے-ٹرانسپورٹروں-نے-غیر-معینہ-مدت-کیلئے-ہڑتال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org