QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی جیت کی خوشی منانے پر بھی پابندی لگا دی

2 Nov 2015 18:36

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی، ہوائی فائرنگ پر پابندی اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن جیتنے پر خوشی والے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ یہ توسیع مزید 3 دن کے لئے لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن والے لاہور شہر سمیت 12 اضلاع میں دفعہ 144 میں مزید 3 دن کی توسیع کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی، ہوائی فائرنگ پر پابندی اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن جیتنے پر خوشی والے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ یہ توسیع مزید 3 دن کے لئے لگائی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق لاہور شہر سمیت پنجاب کے 12 اضلاع پر ہو گا۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 495221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495221/پنجاب-حکومت-نے-بلدیاتی-الیکشن-کی-جیت-خوشی-منانے-پر-بھی-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org