QR CodeQR Code

تحریک آزادی میں میڈیا کا کردار اہم ہے، راجہ فاروق

4 Nov 2015 10:09

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا کے مثبت کردار سے آئندہ الیکشن میں بہتر قیادت آگے آ سکتی ہے، خطہ کی خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کے باہمی روابط کو پروان چڑھانے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا بڑا اہم رول ہے۔ میڈیا کے مثبت کردار سے آئندہ الیکشن میں بہتر قیادت آگے آ سکتی ہے، خطہ کی خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا، حق خودارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ  تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 495540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495540/تحریک-آزادی-میں-میڈیا-کا-کردار-اہم-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org