QR CodeQR Code

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، 6 افراد زخمی

5 Nov 2015 13:42

اسلام ٹائمز: ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک خاندان کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں اور بچیوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیفن چوک پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک خاندان کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں اور بچیوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 495785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495785/پشاور-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-2-بچیاں-جاں-بحق-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org