QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹ برداشت نہیں، محمد خان اچکزئی

6 Nov 2015 09:29

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں چینی سفیر سن ویڈونگ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کی گہری اور سنجیدہ دلچسپی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم ذاتی طور پر منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ترقی کے ایک نئے دور کا نقطہ آغاز ہوگا۔ پاکستان اس منصوبے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہمارے قائدین اس بات کی بار بار وضاحت کرچکے ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برادشت نہیں‌ کریں گے۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کی گہری اور سنجیدہ دلچسپی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم ذاتی طور پر منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان بھی موجود تھے۔ آخر میں تحائف کا تبادلہ کیا گیا اور گورنر بلوچستان کیجانب سے چینی سفیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 495930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495930/اقتصادی-راہداری-کی-تکمیل-میں-رکاوٹ-برداشت-نہیں-محمد-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org