0
Friday 6 Nov 2015 09:29

اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹ برداشت نہیں، محمد خان اچکزئی

اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹ برداشت نہیں، محمد خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ترقی کے ایک نئے دور کا نقطہ آغاز ہوگا۔ پاکستان اس منصوبے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہمارے قائدین اس بات کی بار بار وضاحت کرچکے ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برادشت نہیں‌ کریں گے۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کی گہری اور سنجیدہ دلچسپی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم ذاتی طور پر منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان بھی موجود تھے۔ آخر میں تحائف کا تبادلہ کیا گیا اور گورنر بلوچستان کیجانب سے چینی سفیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 495930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش