QR CodeQR Code

پی ٹی آئی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر

8 Nov 2015 13:25

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان پارٹی کی موجودہ آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے ازسر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا۔ سردار یار محمد رند کو نیا آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان پارٹی کی موجودہ آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند کو نیا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 496352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496352/پی-ٹی-آئی-بلوچستان-آرگنائزنگ-کمیٹی-تحلیل-یار-محمد-رند-نئے-آرگنائزر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org