QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالا کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد نکلا

9 Nov 2015 13:26

اسلام ٹائمز: منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد عبدالرحمان کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد گروپ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، عبدالرحمان رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، جبکہ وہ افغانستان، کراچی اور پشاور کی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرحمان سے ہوئی ہے، تاہم دوسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ مارے جانے والا دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد گروپ سے تھا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان کراچی میں ٹی ٹی پی شاہد اللہ شاہد گروپ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، عبدالرحمان رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، جبکہ عبدالرحمان افغانستان، کراچی اور پشاور کی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 496592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496592/کراچی-میں-پولیس-مقابلے-کے-دوران-ہلاک-ہونیوالا-کالعدم-تحریک-طالبان-کا-دہشتگرد-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org