0
Monday 9 Nov 2015 13:26

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالا کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد نکلا

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالا کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد نکلا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرحمان سے ہوئی ہے، تاہم دوسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ مارے جانے والا دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد گروپ سے تھا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان کراچی میں ٹی ٹی پی شاہد اللہ شاہد گروپ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، عبدالرحمان رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، جبکہ عبدالرحمان افغانستان، کراچی اور پشاور کی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 496592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش