QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کی بنیادی رکنیت معطل کردی

9 Nov 2015 18:09

صحافی : نادر عباس بلوچ

اسلام ٹائمز: شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 56 راولپنڈی کے آرگنائزر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن شوہان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کر کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرنا تحریک انصاف کے رہنما فیض الحسن کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی نے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ نیشنل آرگنائزر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 56 راولپنڈی کے آرگنائزر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن شوہان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کر کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ پارٹی امور پر تبصرہ کرنے والوں کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے قرآن سامنے رکھ کر قسم اٹھائی تھی کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں، ٹکٹوں کے معاملے پر کسی سے کوئی پیسے نہیں لیئے، عمران خان ان سے ملاقات کریں جس میں وہ سب کچھ بتا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 496638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496638/تحریک-انصاف-نے-فیاض-الحسن-چوہان-کی-بنیادی-رکنیت-معطل-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org