QR CodeQR Code

پنجاب کیطرح سندھ بھی اپنے وسائل استعمال کرے، پرویز رشید

10 Nov 2015 23:26

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن میں رینجرز کے اخراجات وفاقی حکومت ادا کررہی ہے، جبکہ پانی کے منصوبے کیلئے وفاقی حکومت نے 22 ارب روپے ادا کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن میں رینجرز کے اخراجات وفاقی حکومت ادا کر رہی ہے اور وفاق شہر میں پانی کے منصوبے کے لیے 22ارب روپے ادا کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس اپنے وسائل بہت زیادہ ہیں، پنجاب میں صوبائی حکومت کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی اپنے وسائل استعمال کرنے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 496926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496926/پنجاب-کیطرح-سندھ-بھی-اپنے-وسائل-استعمال-کرے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org