QR CodeQR Code

سندھ سے منتقل شدہ 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

11 Nov 2015 23:17

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے تھے، تمام مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے منتقل تمام مقدمات کی اصل فائلیں 24 گھنٹے میں فوجی عدالتوں میں بھیج دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے تھے، تمام مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 497217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497217/سندھ-سے-منتقل-شدہ-8-مقدمات-کی-تفصیلات-فوجی-عدالتوں-میں-بھیجنے-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org