QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف نے ہولی کھیلنے کی خواہش کر دی

11 Nov 2015 23:35

اسلام ٹائمز: دیوالی کی تقریب میں وزیراعظم نے ہندوﺅں کے دو تہواروں کو مکس کرتے ہوئے دیوالی کو ہولی سمجھتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھ پر بھی رنگ پھینکیں، مجھے اچھا لگے گا، بعد ازاں اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ میں دو تہواروں کو مکس کرگیا، جب ہولی ہو تو مجھے بی بلایئے گا، اور مجھ پر رنگ پھینکئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف دورہ کراچی کے موقع پر ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے، تو جہاں انہوں نے مذہبی رواداری، اقلیتوں کے حقوق، ان کیلئے مراعات اور خوبصورت الفاظ کا استعمال کیا، وہاں انہوں نے ہندوﺅں کے دو تہواروں کو مکس کرتے ہوئے دیوالی کو ہولی سمجھ لیا، اور تقریب کے شرکاء سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مجھ پر بھی رنگ پھینکیں، مجھے اچھا لگے گا، بعد ازاں انہوں نے اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ میں دو تہواروں کو مکس کر گیا، جب ہولی ہو تو مجھے بی بلایئے گا، اور مجھ پر رنگ پھینکئے گا۔


خبر کا کوڈ: 497220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497220/وزیراعظم-نواز-شریف-نے-ہولی-کھیلنے-کی-خواہش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org