QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس مقابلہ، چھ دہشتگرد ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی

12 Nov 2015 18:29

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق منگھو پیر مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سے تھا، اور فنڈز اکھٹا کرنے کا کام کرتے تھے، مقابلے میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پولیس نے ناکہ بندی کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں آپریشن کرکے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگھو پیر میں حساس اداروں کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں کے کئی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز بھی پولیس کی مدد کیلئے منگھو پیر پہنچ گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جو فنڈنگ جمع کرنے کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے لاشیں تحویل میں لے لیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 497337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497337/کراچی-میں-پولیس-مقابلہ-چھ-دہشتگرد-ہلاک-دو-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org