QR CodeQR Code

بلوچستان، نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل یاسین بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

12 Nov 2015 19:26

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے مرکزئی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ جاں بحق ہو گئے جبکہ وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے والد حاجی صالح بلوچ سمیت پارٹی کے تین رہنما زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزئی سیکرٹری اطلاعات اور حکومت بلوچستان کے ترجمان جان بلیدی کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنما کوئٹہ سے حب چوکی بی ایس او کے جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ لسبیلہ کے علاقے میں حادثہ رونما ہوگیا۔ ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے مرکزئی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے والد حاجی صالح بلوچ سمیت پارٹی کے تین رہنما زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 497360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497360/بلوچستان-نیشنل-پارٹی-کے-سیکرٹری-جنرل-یاسین-بلوچ-ٹریفک-حادثے-میں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org