اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزئی سیکرٹری اطلاعات اور حکومت بلوچستان کے ترجمان جان بلیدی کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنما کوئٹہ سے حب چوکی بی ایس او کے جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ لسبیلہ کے علاقے میں حادثہ رونما ہوگیا۔ ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے مرکزئی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے والد حاجی صالح بلوچ سمیت پارٹی کے تین رہنما زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔