QR CodeQR Code

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے دبائو میں اضافہ کر دیا

12 Nov 2015 22:22

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر وزیر خزانہ کے مطابق نئے ٹیکسوں کا بوجھ امرا پر ڈالا جائے گا، اپوزیشن نے اس حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کیطرف سے پاکستان میں ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، جسکے بعد حکومت نے عوام پر چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شکنجہ کسا، تو حکومت نے چالیس ارب روپے ٹیکسوں کا نیا بوجھ غریب عوام پر ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اس اقدام کو مزید مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر وزیر خزانہ کے مطابق نئے ٹیکسوں کا بوجھ امرا پر ڈالا جائے گا، اپوزیشن نے اس حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ جبکہ حکومت، فریج، ٹی وی سمیت بیشتر برقی آلات پر یہ کہہ کر نئے ٹیکس لگانے جا رہی ہے کہ یہ ضرورت نہیں عیاشی کے زمرے میں آتے ہیں۔ دورسی طرف اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے، جس کا مقصد 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق نئے ٹیکس عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 497377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497377/ا-ئی-ایم-ایف-نے-ٹیکس-وصولیاں-بڑھانے-کیلئے-دبائو-میں-اضافہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org