QR CodeQR Code

بیروت میں خودکش دھماکے صہیونی اور سعودی حمایت یافتہ تکفیریوں کی کارستانی ہے، علی مہدی

13 Nov 2015 00:15

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی صدر نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہتھکنڈوں سے حزب اللہ کے مجاہدین اور فلسطین و لبنانی عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں خودکش دھماکے اسرائیلی اور سعودی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کی کارستانی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ قابل افسوس ہے، لیکن دہشت گردوں کے ہتھکنڈوں سے حزب اللہ کے مجاہدین اور فلسطین و لبنانی عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں اسرائیل اور اسکے حامی قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ بعض عرب ممالک کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ فلسطین، شام، عراق، بحرین اور یمن کے مسلمان عوام اسرائیلی اور تکفیری دہشت گردی کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 497432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497432/بیروت-میں-خودکش-دھماکے-صہیونی-اور-سعودی-حمایت-یافتہ-تکفیریوں-کی-کارستانی-ہے-علی-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org