QR CodeQR Code

پورٹ قاسم کراچی میں کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد

17 Nov 2015 11:58

اسلام ٹائمز: کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک ملزم بھی گرفتار کیا ہے، منشیات کنٹینر کے ذریعے کینیڈا بھیجی جا رہی تھی، اے این حکام نے منشیات قبضے میں لے کر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگارہ پورٹ قاسم پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر پورٹ قاسم میں چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ملزم بھی گرفتار کیا ہے۔ منشیات کنٹینر کے ذریعے کینیڈا بھیجی جا رہی تھی۔ اے این حکام نے منشیات قبضے میں لے کر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 498418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498418/پورٹ-قاسم-کراچی-میں-کنٹینر-سے-70-کلو-ہیروئن-اور-76-افیون-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org