QR CodeQR Code

داعش کے ٹھکانوں پر فرانسیسی فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری

18 Nov 2015 13:13

اسلام ٹائمز: پیرس میں فرانسیسی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں فرانسیسی فضائیہ کے جنگی طیاروں رافیل اور میراج کو لوڈ ہوتے، پرواز سے واپس اترتے ہوئے اور فضا میں فیول بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی فوج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ پیرس میں دہشتگردی کے بعد فرانس نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں اضافہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی فوج کی طرف سے پیرس میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر دو حملے کئے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے رات کو کئے گئے لیکن ان حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ویڈیو میں فرانسیسی فضائیہ کے جنگی طیاروں رافیل اور میراج کو لوڈ ہوتے، پرواز کرتے، واپس اترتے ہوئے اور فضا میں فیول بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 498640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498640/داعش-کے-ٹھکانوں-پر-فرانسیسی-فضائیہ-تازہ-حملوں-کی-فوٹیج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org