QR CodeQR Code

سندھ کے چند اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

19 Nov 2015 13:05

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 81 یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے صرف ایک روز قبل صرف سندھ کے چند اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی 81 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلہ کو متنازع قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 81 یونین کونسلز میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، اسے منتازع فیصلہ قرار دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے صرف ایک روز قبل صرف سندھ کے چند اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنا انتہائی متنازع فیصلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 498874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498874/سندھ-کے-چند-اضلاع-میں-الیکشن-ملتوی-کرنا-انتہائی-متنازع-فیصلہ-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org