QR CodeQR Code

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے، صدر ممنون حسین

20 Nov 2015 10:23

اسلام ٹائمز: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے جاری ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں سے ہی دہشتگردوں کیخلاف کامیابی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں سے ہی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ملی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ملکی معیشت کی بحالی میں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہی پیشگی شرط ہے۔ صدر منمون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 499020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499020/کراچی-کے-ترقیاتی-منصوبوں-میں-کسی-کو-رکاوٹ-نہیں-ڈالنے-دینگے-صدر-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org