QR CodeQR Code

زائرین کربلا کے زمینی اور فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی

22 Nov 2015 22:03

اسلام ٹائمز: ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر کا تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔


اسلام تائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو پورے راستے مکمل فضائی اور زمینی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم سیدالشہداء کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 499663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499663/زائرین-کربلا-کے-زمینی-اور-فضائی-تحفظ-کو-یقینی-بنایا-جائیگا-بریگیڈیئر-فرزاد-اسماعیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org