QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی

23 Nov 2015 22:39

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے گفتگو متحدہ رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان جب کراچی کے دورے پر آئیں، تو شہر کا دورہ کرنے کے بعد نائن زیرو آئیں، اور بتائیں کہ انہوں نے شہر میں کیا کچھ دیکھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کراچی کے دورے پر آئیں، تو شہر کا دورہ کرنے کے بعد نائن زیرو آئیں، اور بتائیں کہ انہوں نے شہر میں کیا کچھ دیکھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہو رہا ہے، اور انتخابی مہم چلانے کیلئے عمران خان چند دنوں میں کراچی کا دورہ کرنے والے ہیں، عمران خان دورہ کراچی کے دوران پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے بھی ملاقات کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 499841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499841/ایم-کیو-نے-عمران-خان-کو-نائن-زیرو-آنے-کی-دعوت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org