QR CodeQR Code

اکرم درانی پر حملے کیخلاف جے یو آئی (ف) کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

27 Nov 2015 20:42

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونیوالے قاتلانے حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ حکومت فوری طور پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے لیکن حکومت محض زبانی جمع خرچ کے اور کچھ نہیں کر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر جے یو آئی (ف) کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر جے یو آئی (ف) کی جانب سے کیئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونیوالے قاتلانے حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ حکومت فوری طور پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے لیکن حکومت محض زبانی جمع خرچ کے اور کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کے پرامن جماعت ہے لیکن دہشت گردوں کی جانب سے ہمارے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500846/اکرم-درانی-پر-حملے-کیخلاف-جے-یو-آئی-ف-کا-لاہور-پریس-کلب-کے-باہر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org