QR CodeQR Code

کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

28 Nov 2015 15:54

اسلام ٹائمز: ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دو دستی بم پھینکے گئے، جن کے پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی، تاہم ان دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہین ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔ ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یکے بعد دیگرے دو دستی بم پھینکے، جن کے پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی، تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرنے شروع کر دیے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 501041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501041/کوئٹہ-ائیرپورٹ-کے-قریب-دستی-بم-حملے-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org