QR CodeQR Code

روس نے ترکی پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کردیں

29 Nov 2015 14:24

اسلام ٹائمز: ترکی کے صدر کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا، تاہم روسی صدر نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیوں کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی اور روس کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی ہونے کے بجائے مزید شدت آرہی ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت روس میں کام کرنے والی کئی ترک کمپنیوں اور ترکی سے درآمد کی جانے والی بعض اشیاء پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ترک شہریوں کے روسی کمپنیوں میں نوکری پر بھی بابندی عائد ہوگی۔ روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید شدت آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے تھے، تاہم ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے روس کے مار گرائے جانے والے طیارے پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشید گی کم ہوتی نہیں دکھائی دے رہی اور اب روس طیارہ گرانے پر اپنا اقدام اٹھاتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق روس نے ترکی کے خلاف سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام چارٹرڈ فلائٹس کو بھی منسوخ کردیا ہے اور روسی ٹریول ایجنسیوں کو ترکی کے سیاحتی دوروں کو بھی روکنے کاحکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 501341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501341/روس-نے-ترکی-پر-اقتصادی-سفری-پابندیاں-عائد-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org