0
Sunday 29 Nov 2015 14:24

روس نے ترکی پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کردیں

روس نے ترکی پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کردیں
اسلام ٹائمز۔ ترکی اور روس کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی ہونے کے بجائے مزید شدت آرہی ہے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت روس میں کام کرنے والی کئی ترک کمپنیوں اور ترکی سے درآمد کی جانے والی بعض اشیاء پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ترک شہریوں کے روسی کمپنیوں میں نوکری پر بھی بابندی عائد ہوگی۔ روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید شدت آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے تھے، تاہم ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے روس کے مار گرائے جانے والے طیارے پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشید گی کم ہوتی نہیں دکھائی دے رہی اور اب روس طیارہ گرانے پر اپنا اقدام اٹھاتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق روس نے ترکی کے خلاف سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام چارٹرڈ فلائٹس کو بھی منسوخ کردیا ہے اور روسی ٹریول ایجنسیوں کو ترکی کے سیاحتی دوروں کو بھی روکنے کاحکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 501341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش