QR CodeQR Code

کراچی میں 4 افغان طالبان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

29 Nov 2015 22:54

اسلام تائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، محمد رحیم، تاج محمد اور راحت عمر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے، اور یہ افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر قائد کے علاقے ولیکا چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم کے علاوہ خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، محمد رحیم، تاج محمد اور راحت عمر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے، اور یہ افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 501427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501427/کراچی-میں-4-افغان-طالبان-دہشتگرد-گرفتار-اسلحہ-اور-بارودی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org