QR CodeQR Code

پیرس، اوبامہ اور پیوٹن کی ملاقات، شام کے حالات پر گفتگو

1 Dec 2015 00:02

اسلام ٹائمز: اس موقع پر بارک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں شام اور یو کرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور میں 30 منٹ تک ملاقات جاری رہی، اس موقع پر بارک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 501684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501684/پیرس-اوبامہ-اور-پیوٹن-کی-ملاقات-شام-کے-حالات-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org