0
Tuesday 1 Dec 2015 00:02

پیرس، اوبامہ اور پیوٹن کی ملاقات، شام کے حالات پر گفتگو

پیرس، اوبامہ اور پیوٹن کی ملاقات، شام کے حالات پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں شام اور یو کرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور میں 30 منٹ تک ملاقات جاری رہی، اس موقع پر بارک اوباما نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 501684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش