QR CodeQR Code

ملٹری پولیس پر حملہ آور دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ڈی آئی جی کراچی

2 Dec 2015 15:48

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ واقعے میں القاعدہ، طالبان اور مقامی تنظیموں کے عسکری ونگز کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل نے کہا ہے کہ ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ آور دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ گزشتہ رات سے اب تک رینجرز اور پولیس نے متعدد افراد گرفتار کئے ہیں، اس کے علاوہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات رکارڈ کرلئے گئے ہیں، جس کی روشنی میں ہم دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں القاعدہ، طالبان اور مقامی تنظیموں کے عسکری ونگز کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 502050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502050/ملٹری-پولیس-پر-حملہ-ا-ور-دہشتگردوں-کے-بہت-قریب-پہنچ-گئے-ہیں-ڈی-آئی-جی-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org