QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد ہوتا رہا لیکن رینجرز نے کوئی مدد نہیں کی، فاروق ستار

5 Dec 2015 18:41

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حقیقی کارکنان نے علاقے کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنایا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، جعلی ووٹ بھگتائے گئے، یہ سب کچھ سیکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے ہوتا رہا، لہٰذا ان پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ روک دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ بھگتائے گئے، اس لئے الیکشن کمیشن ان پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ روک دے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ حقیقی کارکنان نے علاقے کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنایا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، جعلی ووٹ بھگتائے گئے، یہ سب کچھ سیکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے ہوتا رہا، لیکن اس تمام صورتحال میں رینجرز نے ہماری کوئی مدد نہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ روک دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 502751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502751/ایم-کیو-کے-پولنگ-ایجنٹس-پر-تشدد-ہوتا-رہا-لیکن-رینجرز-نے-کوئی-مدد-نہیں-کی-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org