0
Saturday 5 Dec 2015 18:41

ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد ہوتا رہا لیکن رینجرز نے کوئی مدد نہیں کی، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد ہوتا رہا لیکن رینجرز نے کوئی مدد نہیں کی، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹ بھگتائے گئے، اس لئے الیکشن کمیشن ان پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ روک دے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ حقیقی کارکنان نے علاقے کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنایا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، جعلی ووٹ بھگتائے گئے، یہ سب کچھ سیکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے ہوتا رہا، لیکن اس تمام صورتحال میں رینجرز نے ہماری کوئی مدد نہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ روک دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 502751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش