QR CodeQR Code

شجاع خانزادہ قتل کیس، ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

5 Dec 2015 21:25

اسلام ٹائمز: عدالت نے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے اور آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے چالان بھی عدالت پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شجاع خانزادہ قتل کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کردی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ کو سول جج شاہد حمید چوہدری کے رو برو پیش کیا۔ پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں 3 دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مگر تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی، جس کے باعث چالان مکمل نہیں ہو رہا۔ اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے اور آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے چالان بھی عدالت پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 502810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502810/شجاع-خانزادہ-قتل-کیس-ملزم-قاسم-معاویہ-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-10-دن-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org