QR CodeQR Code

چارسدہ میں مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

5 Dec 2015 21:52

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کئی برسوں سے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس نے خونی شکل اختیار کرلی اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں جائیداد کے تنازع پر 2 مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کئی برسوں سے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس نے خونی شکل اختیار کرلی اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، جب کہ واقعے کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 502820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502820/چارسدہ-میں-مخالف-گروپوں-کے-درمیان-فائرنگ-سے-3-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org