0
Saturday 5 Dec 2015 21:52

چارسدہ میں مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

چارسدہ میں مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں جائیداد کے تنازع پر 2 مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کئی برسوں سے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس نے خونی شکل اختیار کرلی اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، جب کہ واقعے کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش