QR CodeQR Code

ایتھنز،اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج

13 Jan 2011 14:45

اسلام ٹائمز:شرکاء اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین کے دورے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،بعد میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا


ایتھنز:اسلام ٹائمز-اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف ایتھنز میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ یونانی پارلیمنٹ کے باہر کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین کے دورے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ بعد میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اور ان کے یونانی ہم منصب نے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 50348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50348/ایتھنز-اسرائیلی-وزیر-خارجہ-کے-دورہ-یونان-کیخلاف-فلسطینیوں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org