QR CodeQR Code

ہارٹ ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے،سرتاج عزیز

8 Dec 2015 15:02

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے، جس سے رکن ممالک کو افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نتیجہ خیز سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے۔ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے آغاز سے قبل شریک ممالک کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے، جس سے رکن ممالک کو افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نتیجہ خیز سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے، کانفرنس میں سلامتی کے خطرات سے نمٹنے اور رابطے کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ اس سے دیگر علاقائی تنظیموں اور منصوبوں کو بھی تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ پانچویں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا استبول پراسیس کانفرنس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کے علاوہ چین، ایران، روس، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، کرغزستان، قازخستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ یا سینئر نمائندے شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 503561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503561/ہارٹ-ایشیا-کانفرنس-کا-مقصد-خطے-میں-طویل-المدتی-امن-قیام-ہے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org