0
Tuesday 8 Dec 2015 15:02

ہارٹ ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے،سرتاج عزیز

ہارٹ ایشیا کانفرنس کا  مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے،سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے۔ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے آغاز سے قبل شریک ممالک کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے، جس سے رکن ممالک کو افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نتیجہ خیز سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد خطے میں طویل المدتی امن کا قیام ہے، کانفرنس میں سلامتی کے خطرات سے نمٹنے اور رابطے کو بہتر بنانے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ اس سے دیگر علاقائی تنظیموں اور منصوبوں کو بھی تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ پانچویں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا استبول پراسیس کانفرنس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کے علاوہ چین، ایران، روس، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، کرغزستان، قازخستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ یا سینئر نمائندے شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 503561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش