QR CodeQR Code

بھارت:بی جے پی نے لوک سبھا کے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

16 May 2009 13:28

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج غیر متوقع اور مایوس کن ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان کے مطابق


نئی دہلی:بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج غیر متوقع اور مایوس کن ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان کے مطابق حکومتی اتحاد یو پی اے نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور یہ نتائج بی جے پی کیلئے مایوس کن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی پر پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 5037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5037/بھارت-بی-جے-پی-نے-لوک-سبھا-کے-انتخابات-میں-شکست-تسلیم-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org