QR CodeQR Code

سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث ملزمان کراچی سے گرفتار

10 Dec 2015 00:05

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان شعیب کو قتل کرنے کے بعد کراچی میں آکر روپوش ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دسمبر کو سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے شعیب کے قتل میں ملوث 2 ملزمان عمر اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شعیب کو قتل کرنے کے بعد کراچی میں آکر روپوش ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 503933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503933/سابق-صوبائی-وزیر-پنجاب-راجا-بشارت-کے-بھانجے-قتل-میں-ملوث-ملزمان-کراچی-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org