QR CodeQR Code

کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر احسن رضا جاں بحق

12 Dec 2015 13:13

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 504418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504418/کراچی-میں-فائرنگ-سے-پاک-فوج-کا-ریٹائرڈ-میجر-احسن-رضا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org