0
Saturday 12 Dec 2015 13:13

کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر احسن رضا جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر احسن رضا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 504418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش