QR CodeQR Code

آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں، ذوالفقار مرزا

12 Dec 2015 16:55

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتی ہے، تاہم صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، صوبائی حکومت سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی بیماری کی کچھ وجوہات ہیں، آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ میری اور ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے ہیں، ہم نہ ہوتے تو سابق صدر دبئی سے آ چکے ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتی ہے، تاہم صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بھی ڈاکٹر عاصم سے متعلق کیس میں کچھ شواہد عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 504474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504474/آصف-زرداری-کے-پیٹ-میں-مروڑ-کی-وجہ-اور-ڈاکٹر-عاصم-ہیں-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org