QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، جنگلی حیات کے بچاؤ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

12 Dec 2015 22:55

اسلام ٹائمز: محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگی حیات کے بچاؤ اور شکار کے عنوان سے وائلڈ لائف پارک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے شکاریوں کو تربیت فراہم کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے جنگلی حیات کے بچاؤ اور شکار کے عنوان سے وائلڈ لائف پارک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف عبدالحلیم خان مروت نے کی۔ ورکشاپ میں علاقہ کے معروف شکاریوں اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈی ایف او عبدالحلیم خان مروت نے شرکاء کو بتایا کہ ہمیں جنگلی حیات کی بقاء کیلئے کوششیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے شرکاء پر پودوں اور جانوروں کی بقاء اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف ملکر جنگلی حیات کے تحفظ اور بقاء کیلئے اقدامات کر رہے ہیں, ملکر کوششوں سے علاقائی جنگلی حیات بشمول پودے اور جانورکے تحفظ میں مددملے گی اور اس کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 504583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504583/ڈی-آئی-خان-جنگلی-حیات-کے-بچاؤ-کیلئے-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org