QR CodeQR Code

پشاور میں بم دھماکہ،11افراد جاں بحق، متعدد زخمی

16 May 2009 17:57

پشاور کے گنجان آباد علاقے بیرسکو میں بم دھماکے سے گیارہ افراد جاں بحق اور بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بیرسکو میں بارگین کے سامنے کھڑی موٹر کار میں بم نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس کے مطابق


 پشاور :پشاور کے گنجان آباد علاقے بیرسکو میں بم دھماکے سے گیارہ افراد جاں بحق اور بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بیرسکو میں بارگین کے سامنے کھڑی موٹر کار میں بم نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اسکول کی ایک وین سمیت تقریبا ًدو درجن گاڑیوں اور دس دکانوں کو نقصان پہنچا ایک درجن گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔پولیس اور اسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکے سے گیارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پشاور کے ڈی سی او صاحبزادہ انیس نے  بتا یا کہ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں متعدد زخمیوں کو لایا گیا انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں ۔دھماکے میں 30سے 40کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ کاکشال دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے کچھ دور ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بارے پتہ چلا کہ ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی لینے کے لئے پولیس کی جانب سے اس کے شیشے توڑنے کے لئے دھماکہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 5052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5052/پشاور-میں-بم-دھماکہ-11افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org