0
Saturday 16 May 2009 17:57

پشاور میں بم دھماکہ،11افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور میں بم دھماکہ،11افراد جاں بحق، متعدد زخمی
 پشاور :پشاور کے گنجان آباد علاقے بیرسکو میں بم دھماکے سے گیارہ افراد جاں بحق اور بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بیرسکو میں بارگین کے سامنے کھڑی موٹر کار میں بم نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اسکول کی ایک وین سمیت تقریبا ًدو درجن گاڑیوں اور دس دکانوں کو نقصان پہنچا ایک درجن گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔پولیس اور اسپتال کے ذرائع کے مطابق دھماکے سے گیارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پشاور کے ڈی سی او صاحبزادہ انیس نے  بتا یا کہ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں متعدد زخمیوں کو لایا گیا انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں ۔دھماکے میں 30سے 40کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ کاکشال دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے کچھ دور ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بارے پتہ چلا کہ ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی لینے کے لئے پولیس کی جانب سے اس کے شیشے توڑنے کے لئے دھماکہ کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 5052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش