QR CodeQR Code

آصف زرداری رحمان ملک کے ہمراہ اہم ایجنڈے کے تحت سعودی عرب پہنچ گئے

17 Dec 2015 13:46

اسلام ٹائمز: پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر دورہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، آصف زرداری کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سعودی عرب میں ہوگا، آصف زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کیا تھا، رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریریز کے صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر رحمان ملک کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر دورہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جبکہ سینیٹر رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ آصف زرداری کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سعودی عرب میں ہوگا، جبکہ آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کیا تھا، اور رحمان ملک ان کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے۔ رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، سابق صدر سعودی عرب کی دعوت پر دورہ پر گئے ہیں، جہاں ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 505857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505857/ا-صف-زرداری-رحمان-ملک-کے-ہمراہ-اہم-ایجنڈے-تحت-سعودی-عرب-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org