QR CodeQR Code

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانی ملک بدر

17 Dec 2015 23:59

اسلام ٹائمز: ملک بدر کئے گئے افراد کی شناخت علی خان، اقبال جنید، طارق، امتیاز اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، ان افراد کا تعلق گجرات، جہلم، پشاور اور مردان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جنھیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا۔ ملک بدر کئے گئے افراد کی شناخت علی خان، اقبال جنید، طارق، امتیاز اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، ان افراد کا تعلق گجرات، جہلم، پشاور اور مردان سے ہے۔ ایف آئی اے نے ملک بدر کئے گئے افراد کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 505977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505977/ترکی-میں-غیر-قانونی-طور-پر-مقیم-5-پاکستانی-ملک-بدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org